اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو واشنگٹن کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے قتل عام کو وحشتناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان مجرموں کا حامی اور پشت پناہ ہے کہ جو شامی عوام کا قتل عام کررہے ہیں-
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، شام میں بچوں اورعورتوں کے قاتلوں کی بدستورحمایت کر رہے ہیں جبکہ وہ ہر روز مزید جرائم کرتے جا رہے ہیں- روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے-
شہر حلب کے قدیمی علاقے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں زہریلی گیسوں کے حامل مارٹر گولوں کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ گیس سونگھنے کے باعث نو افراد کو نقصان پہنچا ہے- شہر حلب اوراس کے رہائشی علاقے پر مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد تقریبا ہرروز میزائلوں اور راکٹوں سے حملے کر رہے ہیں جن کے نتیجے میں نہتھے شامی عوام جاں بحق اورزخمی ہو رہے ہیں-
.......
/169